نیمار پھر ان فٹ ہو گئے


ماسکو (سپورٹس لنک رپورٹ)ورلڈ کپ فٹ بال کے پہلے ہی میچ میں برازیل کو شدید نوعیت کے دو دھچکے لگے ، ایک تو ٹیم سوئٹزرلینڈ کو شکست دینے میں ناکام رہی، پھر مین سٹرائیکر نیمار جونیئر بھی انجری کا شکار ہو گئے ۔ میگا ایونٹ میں میچ کے 14ویں منٹ میں برازیل کے مین سٹرائیکر نیمار کے پائوں میں شدید چوٹ لگی ۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیمار فٹنس مسائل سے دوچار ہیں،میچ میں ان کیخلاف 10 بار فائول پلے کیا گیا، اگلے ٹریننگ سیشن میں نیمار کی فٹنس کا جائزہ لیا جائے گا اور ممکن ہے جمعہ کو کوسٹاریکا کے خلاف ہونے والے میچ میں انہیں آرام دیا جائے ۔

error: Content is protected !!