نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان چوتھا ون ڈے میچ کل کھیلا جائیگا

ہملٹن (سپورٹس لنک رپورٹ) نیوزی لینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ کل جمعرات کو ہملٹن کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ بھارت کو پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔بھارت نے میزبان ٹیم کو پہلے ون ڈے میچ میں 8 وکٹون سے شکست دی، دوسرے میچ میں بھارت نے کیویز کو 90 رنز سے شکست جبکہ تیسرے میچ میں بھارت نے میزبان ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی برتری قائم کرلی۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ آج جمعرات کو جبکہ پانچواں اور آخری میچ 3 فروری کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 6 فروری، دوسرا میچ 8 فروری جبکہ تیسرا اور آخری میچ 10 فروری کو کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!