نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ26دسمبر سے


کرائسٹ چرچ (سپورٹس لنک رپورٹ) نیوزی لینڈ اور سری لنکن کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ 26 دسمبر سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہوگا۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائیگا۔واضح رہے کہ ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 3 جنوری کو کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 5 جنوری کو کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 8 جنوری کو کھیلا جائیگا۔دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 11 جنوری کو کھیلا جائیگا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا۔

error: Content is protected !!