نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کا دوسرا ٹی ٹونٹی پیر کو

نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ پیر کو کھیلا جائے گا، میزبان کیویز کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، کیویز نے پہلے میچ میں کالی آندھی کو 47 رنز سے شکست دی تھی۔ سیریز کے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں میزبان ٹیم میچ جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری جبکہ مہمان ویسٹ انڈین کامیابی حاصل کر کے سیریز برابر کرنے کی کوشش کرے گی اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے، شکست کی صورت میں ویسٹ انڈین کو ٹیسٹ اور ون ڈے کے بعد ٹی ٹونٹی سیریز سے بھی ہاتھ دھونا پڑے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 3 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!