نیوزی لینڈ نے رگبی ورلڈ کپ جیت لیا


ویلنگٹن۔ () دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ نے رگبی ورلڈ کپ سیونز 2018ء ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا، نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو فیصلہ کن معرکے میں شکست دے کر نہ صرف ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا بلکہ وہ مسلسل دو مرتبہ ورلڈ سیونز ٹائٹلز جیتنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔رگبی ورلڈ کپ سیونز ٹورنامنٹ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو 33.12 پوائنٹس سے زیر کر کے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ جنوبی افریقہ نے فجی کو ہرا کر کانسی کا تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

error: Content is protected !!