نیپال کیخلاف ون ڈے سیریز،ویمن بلائنڈ ٹیم کا اعلان31دسمبر کو


اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل ( پی بی سی سی) نیپال کے خلاف 5میچوں کی ہوم سیریز کے لئے 15رکنی قومی خواتین ٹیم کا اعلان31دسمبر کو کرے گی۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سیّد سلطان شاہ نے منگل کو ’’اے پی پی‘‘ کو بتایاکہ ایونٹ میں قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے پاکستان خواتین بلاینڈ کرکٹ ٹیم کا چوتھا اور حتمی تربیتی کیمپ وقار النساء ڈگری کالج راول پنڈی میں جاری ہے اور کیمپ میں نفیس احم( ہیڈ کوچ)، بختاور اقبال (اسسٹینٹ کوچ)،شاہدہ شاہین (ٹرینر) ، اور نوید حسین آباسی (کیمپ کمانڈنٹ ) قومی خواتین کھلاڑیوں کو جدید اور اعلی معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے 25 منتخب نابینا خواتین کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں جس میں سے 15 رکنی پاکستان خواتین بلاینڈ کرکٹ ٹیم کا انتحاب کیا جائے گا۔نیپال کے خلاف 5میچوں کی سیریز کے لئے 15رکنی ٹیم کا اعلان 31 دسمبر کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نیپال اور پاکستان کی بلائنڈ خواتین ٹیموں کے درمیان دنیا کی پہلی یبن الاقوامی 5 میچوں پر مشتمل ہوم سیریز آئندہ ماہ پاکستان میں کھیلی جائے گی۔دونوں ممالک کی خواتین ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 29 جنوری کو لاہور، 31 جنوری اور یکم فروری 2019ء کو فیصل آباد جبکہ تین اور چار فروری کو اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز میں شرکت کے لئے نیپال کی خواتین بلائنڈ ٹیم27جنوری کو پاکستان کے دورے پر آئے گی۔ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ نے اس سیریز کو پہلی بین الاقوامی سیریز قرار دیا ہے۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی بلائنڈ خواتین ٹیموں کے درمیان جو سیریز کھیلی گئی تھی، اس کی منظوری ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ سے نہیں لی گئی تھی۔ سیّد سلطان شاہ نے بتایاکہ پاکستان نے نیپال کے خلاف قومی بلائنڈ خواتین کرکٹ ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جس کا باضابطہ اعلان جنوری میں کردیاجائے گا۔

error: Content is protected !!