وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب رائو زاہد قیوم نے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں پودا لگایا

ؒلاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب رائو زاہد قیوم نے پیر کے روز نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال کے باہر شجرکاری مہم کے حوالے سے پودا لگایا اور ملک کی خوشحالی و ترقی کے لئے خصوصی دعا کی، اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر جمنیزیم ہال مصطفی شاہ ودیگر بھی موجودتھے، وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب رائو زاہد قیوم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے بچانے کے لئے درخت لگانا انتہائی ضروری ہے

وزیراعظم عمران خان کے ویژن’’صاف اور سرسبز پاکستان ‘‘مہم کے مطابق ہم سب کو زیادہ سے زیادہ پودے لگانا ہوں گے تاکہ آنے والی نسل کو خوبصورت اور سرسبز پاکستان دے سکیں۔

error: Content is protected !!