ورلڈ الیون کی آمد سے ملک میں ہاکی بحال ہو گی،شہباز سینئر

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شہباز احمد سینئر نے کہاکہ ورلڈ الیون میچز سے ملک میں ہاکی کے کھیل کو فروغ ملے گا اور ورلڈ الیون ٹیم کی آمد سے ملک میں ہاکی بحال ہو گی۔۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے۔گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ میچر کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے اور کھلاڑی پہنچ چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون ٹیم کے ساتھ دو میچز کھیلے جارہے ہیں آج جمعہ کو کراچی میں جبکہ دوسرا میچ 21 جنوری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل میچز دس سال بعد ہو رہے ہیں اوران میچوں سے کراچی اور لاہور کی عوام کو اچھے میچز دیکھنے کے مواقع ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں نئے کھلاڑی شامل ہیں اور ان کھلاڑیوں کے تجزبے میں اضافہ اور سیکھنے کا موقع ملے گا۔ ایک سوال کے جواب میں شہباز احمد نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کی بحالی ہوچکی ہے اور مزید غیرملکی کھلاڑی اور ٹیمیں پاکستان آکر کھیلنے کے لئے تیار ہیں اور وہ دن دور نہیں جب مزید غیرملکی ٹیمیں پاکستان آکر کھیلیں گی۔

 

error: Content is protected !!