ورلڈ کپ سنوکر ٹورنامنٹ، پاکستانی کھلاڑی قطر روانہ ہو گئے


اسلام آباد(آن لائن) پاکستانی کھلاڑی پہلے قطر سکس ریڈ ورلڈ کپ سنوکر ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے بدھ کو قطر روانہ ہوگئے۔ قومی کھلاڑی ایونٹ سے ایک ہفتہ قبل وہاں پر تربیت حاصل کریں گے۔پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس ای) کے حکام کے مطابق پہلے قطر سکس ریڈ ورلڈ کپ سنوکر ٹورنامنٹ 9 سے 15 جنوری تک قطر میں کھیلا جائے گا جس میں محمد بلال اور محمد ماجد علی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔حکام کے مطابق ورلڈ کپ کیلئے محمد بلال اور محمد ماجد علی کا چنائو کیا گیا ہے۔ دونوں کھلاڑی باصلاحیت اور تجربہ کار ہیں، امید ہے کہ وہ ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے بہترین نتائج کے ساتھ وطن لوٹیں گے، دونوں کیوئسٹ براہ راست مین رائونڈ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ حکام نے بتایا کہ دونوں کیوئسٹس بدھ کو قطر روانہ ہو چکے ہیں جہاں پر وہ مقامی کیوئسٹس کے ساتھ ٹریننگ اور پریکٹس کریں گے۔

error: Content is protected !!