ورلڈ کپ فٹبال ،پری کوارٹرفائنل میچزکا آغاز 30جون سے ہوگا

ماسکو(سپورٹس لنک رپورٹ)فٹبال ورلڈکپ میں گروپ اے اوربی سے پری کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کافیصلہ ہوگیا۔کوارٹرفائنل میں رسائی کیلئے پہلا معرکہ تیس جون کویوروگوائے اوراسپین کے درمیان ہوگا۔پرتگال اورروس کا میچ یکم جولائی کوکھیلا جائے گا۔فٹبال ورلڈکپ میں پہلے رانڈ کے میچز مکمل ہونے کے بعد گروپ اے سے یوروگوائے اور روس نے پری کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کیاہے۔ جبکہ گروپ بی سے پرتگال اور اسپین نے فائنل سولہ میں جگہ بنائی۔گروپ اے سے یوروگوائے تینوں میچزجیت کرنوپوائنٹس کے ساتھ ٹاپ ٹیم ہے۔روس نے دوفتوحات کی بدولت چھ پوائنٹس حاصل کئے ہیں۔گروپ بی میں پرتگال اوراسپین نے ایک ایک کامیابی اورڈرا کی بدولت یکساں چار،چار پوائنٹس حاصل کئے۔گول اوسط کی بنیاد پرپرتگال نے پہلی اوراسپین نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ہفتہ تیس جون کوٹورنامنٹ کے پہلے دوکوارٹرفائنلز کھیلے جائیں گے۔شام سات بجے پہلاکوارٹرفائنل گروپ سی کی ونر اورڈی کی رنزاپ کے درمیان ہوگا۔جس کافیصلہ آج کے میچزسے ہوگا۔رات گیارہ بجے سوچی کے فشٹ اولمپک اسٹیڈیم میں گروپ اے کی ٹاپ ٹیم یوروگوائے بی کی رنرزاپ اسپین سے مقابلہ کریگا۔اتواریکم جولائی کولوزنیکی اسٹیڈیم میں ماسکو میں گروپ بی کی ٹاپ ٹیم پرتگال گروپ اے کی رنرز اپ میزبان روس کے مدمقابل ہوگی۔

error: Content is protected !!