ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر ارجنٹائن کے کوچ برطرف

بیونس آئرس(بیونس آئرس) ارجنٹائن نے روس میں منعقدہ ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے پیش نظر منیجر جارج سمپاؤلی سے باہمی اتفاق سے معاہدہ ختم کر دیا۔2014ء کی رنر اپ ارجنٹائن کی ٹیم نے بشکل ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا تھا اس لیے عالمی کپ میں اس ٹیم سے شائقین کو کچھ خاص تواقعات وابستہ نہیں تھیں تاہم لیونل میسی کی ٹیم میں موجودگی کی وجہ سے ارجنٹائن کے عوام کو ٹیم سے معجزے کی امید تھی۔کروشیا کے ہاتھوں راؤنڈ مرحلے میں 0-3 سے شکست کے بعد ارجنٹائن نے بمشکل پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں جگہ بنائی لیکن کپ پری کوارٹر فائنل میں فرانس کے ہاتھوں 3-4 سے شکست کے ساتھ ہی ٹیم کا عالمی کپ میں سفر تمام ہوا۔58 سالہ سمپاؤلی نے گزشتہ سال مئی میں بطور مینجر ارجنٹائن ٹیم کا چارج سنبھالا تھا اور انہی کے دور میں ارجنٹائن نے میگا ایونٹ تک رسائی کا اعزاز پایا تھا۔ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن نے سمپاؤلی کو عہدے سے ہٹانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے باہمی اتفاق سے یہ فیصلہ کیا اور منیجر کے ساتھ ساتھ فزیکل ٹرینر جارج ڈیسیو اور وڈیو اینالسٹ متھیاس مانا کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔فٹبال ایسوسی ایشن نے کہا کہ ہم نئے منیجر کی تقرری میں جلد بازی سے کام نہیں لیں گے اور موزوں شخص کو ہی یہ ذمہ داری دیں گے جس میں چیلنجز کا سامنا کرنے کی صلاحیت ہو۔

error: Content is protected !!