وسیم اکرم قومی ٹیم کے کوچ کیلئے سب سے موزوں انتخاب ہونگے ‘ جاوید میانداد

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ وسیم اکرم قومی ٹیم کے کوچ کیلئے سب سے موزوں انتخاب ہوں گے،دنیا بھر میں کرکٹ کھیلنے والی ٹیمیں وسیم اکرم سے مشورے لیتی رہتی ہیں اور ان مشوروں پر عمل کرتے ہوئے ان کے کھیل میں بہتری بھی نظر آئی ہے۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ اگر دوسرے لوگ وسیم اکرم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں اٹھاتے۔انہوں نے کہا کہ جب کوئی کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے تو سب اس کا کریڈیٹ لینے کے لئے آ جاتے ہیں مگر وہی کھلاڑی بری فارم میں ہو تب کوئی نہیں بولتا۔

جاوید میانداد نے کہا کہ آپ تب ہی غیر ملکی کوچز کی خدمات حاصل کرتے ہیں جب ملک میں کوئی تجربہ کار کوچ موجود نہ ہو، مگر جب اتنے سارے لوگ یہاں موجود ہیں تو کسی باہر کے کوچ کو رکھنے کا کیا جواز ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں اکثر کھلاڑیوں کا تعلق گاؤں اور دیہاتوں سے ہوتا ہے انہیں لیپ ٹاپ کے ذریعے کوچنگ نہیں سکھائی کی جا سکتی۔

error: Content is protected !!