وسیم اکرم نے باکسر محمد وسیم کی حوصلہ افزائی کیلئے ویڈیو پیغام جاری کردیا

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستان کے ٹاپ پروفیشنل باکسر محمد وسیم کی اگلی فائٹ سے قبل ان کی حوصلہ افزائی کیلئے وڈیو پیغام جاری کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ محمد وسیم باکسنگ رنگ میں اپنی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھیں گے

۔وسیم اکرم کی جانب سے جاری کردہ وڈیو پیغام میں سابق کپتان نے کہا ہے کہ ان کی نیک خواہشات محمد وسیم کے ساتھ ہیں، وہ ان کو دو مرتبہ کے سابق عالمی چیمپئن کیخلاف فائٹ کیلئے آل دا بیسٹ کہنا چاہیں گے۔

وسیم اکرم نے قومی باکسر کی پچھلی باٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح وسیم نے پچھلی فائٹ میں چند سیکنڈز میں ہی اپنے حریف کو آٹ کلاس کیا تھا،

امید ہے اس بار بھی ایسا ہی ہو۔واضح رہے کہ محمد وسیم 22 نومبر کو دبئی میں میکسیکو کے گینیگن لوپیز کیخلاف ایکشن میں ہوں گے۔سابق کرکٹ کپتان نے کہا کہ وہ اور پوری قوم باکسر محمد وسیم کے ساتھ ہیں۔

error: Content is protected !!