وسیم اکرم کس ٹیم کے بائولنگ کوچ بننے والے ہیں؟

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) سری لنکا کی جانب سے پاکستان کے سابق اسٹار وسیم اکرم کی خدمات حاصل کیے جانے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق پاکستانی اسٹار فاسٹ بولر وسیم اکرم کی جانب سے سری لنکن پیسرز کو سوئنگ بولنگ کے اسرارورموز سکھائے جانے کا امکان ہے، بورڈ ان کی خدمات حاصل کرنے پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا، جلد ہی باقاعدہ بات چیت شروع ہونے کا بھی امکان ہے، اگر اس حوالے سے کوئی ڈیل ہوئی تو پھر وسیم مختصر وقت کیلئے سری لنکا کے کوچز اور سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ سیشن کریں گے۔سری لنکا اگلے ورلڈ کپ اور ٹیسٹ چمپئن شپ کے تناظر میں بہترین کھلاڑی تیار کرنا چاہتا ہے، اسی لیے وسیم اکرم کے ساتھ انگلش پاور ہٹنگ کوچ جولین ووڈکی بھی خدمات حاصل کرنے کا خواہاں ہے، وہ ہارڈ ہٹرز کی تکنیک کو بہتر بنانے میں کافی مہارت رکھتے ہیں، ان سے بھی بات چیت کا عمل جلد شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

error: Content is protected !!