ومبلڈن اوپن،فیڈرر اور سرینا کی پیش قدمی جاری

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)برطانیہ میں جاری ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ میں سوئس اسٹار روجر فیڈررکی اپنے نویں ومبلڈن ٹائٹل کی جانب پیش قدمی جاری جبکہ ویمنز میں سرینا ولیمز بھی ناک آئوٹ مرحلے میں پہنچ گئی ہیں۔دفاعی چیمپئن فیڈرر جرمنی کے لینارڈ اشٹرف کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ، 36 سالہ فیڈر رنے حریف کے خلاف اسٹریٹ سیٹس میں فتح حاصل کی تاہم ان کی جیت کا اسکور 3-6، 5-7اور2-6 رہاتھا۔دوسری جانب ویمنز سنگلز میں سرینا ولیمز نے ملاڈینوک کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی تاہم ان کی بڑی بہن وینس ولیمز کو کیکی برٹنز کے ہاتھوں 2-6،6-7 اور 6-8سے شکست ہوگئی اور روسی ایلینا مکاروا نے چیکوسلوواکیا کو ہرا کر اگلے رائونڈ میں جگہ بنائی ۔

 

error: Content is protected !!