ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 2جولائی سے شروع ہوگا


لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)رواں سال کا دوسرا بڑا گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 2 جولائی سے انگلینڈ میں شروع ہوگا ،جو 15 جولائی تک جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ، ٹورنامنٹ گراس کورٹ پر کھیلا جائیگا۔ میگا ایونٹ میں مینز سنگلز، ویمنز سنگلز، مینز ڈبلز، ویمنز ڈبلز، مکسڈ دبلز کے علاوہ دیگر مقابلے ہونگے۔روس کی گولڈن گرل ماریا شرا پووا نے آرام کی غرض سے سال کے تیسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن سے قبل وارم اپ ڈبلیو ٹی اے ایونٹ سے دستبرداری اختیار کر لی۔ 31 سالہ رشین کھلاڑی نے 2004 میں ومبلڈن چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور انہوں نے آخری مرتبہ 2015 میں آل انگلینڈ کلب ٹورنامنٹ میں شرکت کی تھی۔

error: Content is protected !!