ومبلڈن کی دفاعی چیمپئن گاربائن موغورزا ایونٹ سے آئوٹ

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ) ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کی دفاعی چیمپئن گاربائن موغوروزا کا دوسرے ہی راؤنڈ میں سفر ختم ہو گیا، رومانیا کی عالمی نمبر سیمونا ہالیپ نے تیسرے راؤنڈ کا ٹکٹ کٹوا لیا ہے۔ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں بڑا اپ سیٹ دیکھنے کو ملا۔ بیلجیئم کے عالمی نمبر سینتالیس الیسن وین نے سپین کی دفاعی چیمپئن گاربائن موغوروزا کوہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔دوسرے میچ میں رومانیا کی عالمی نمبر ایک سیمونا ہالیپ کا مقابلہ چین کی چینگ کیساتھ ہوا۔ رومانیا کی کھلاڑی نے اپنی حریف کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔انہوں نے سات پانچ اور چھ صفر سے با آسانی کامیابی سمیٹ کر تیسرے مرحلے کا ٹکٹ کٹوا لیا۔

error: Content is protected !!