ونٹر اولمپکس،پہلا طلائی تمغہ سویئڈن کی شارلوٹ کے نام

پیونگ چینگ(سپورٹس لنک رپورٹ)ونٹر اولمپکس کا پہلا طلائی تمغہ سوئیڈن کی شارلوٹ کیلا کے نام رہا، اُنہوں نے ویمنز کراس کنٹری اسکینگ میں دفاعی چیمپئن میرٹ بورجین کو شکست دی۔

جنوبی کوریا کے شہر پیونگ چینگ میں ونٹراولمپکس مقابلوں میں آج سے میڈلز کی جنگ شروع ہوگئی ہے، کراس کنٹری اسکینگ کے ویمنز اسکائی تھلون میں تیس سالہ سوئیڈن کی شارلوٹ کیلا نے پہلا طلائی تمغہ جیت لیا۔

ویمن بائی تھلون میں جرمنی لورا ڈھالی مائیر نے 7اعشاریہ5 کلو میٹر اسپرنٹ ریس میں طلائی تمغہ جیتا،مردوں کی 1500 میٹر شارٹ ٹریک اسپیڈ اسکیٹنگ میں میزبان کوریا کے لم ہیوجن نے طلائی تمغہ حاصل کیا۔

خواتین کی 3000 میٹر اسپیڈ اسکیٹنگ ہالینڈ کی کارلیجن نے طلائی تمغہ حاصل کیا

error: Content is protected !!