ون ڈے کی عالمی درجہ بندی،پاکستان5ویں پوزیشن پر آگیا


دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ) پانچ بار کی ورلڈ چیمپئن ٹیم آسٹریلیا روایتی حریف انگلینڈ سے ہار کر چونتیس سال بعد ون ڈے رینکنگ کی بدترین چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئی، پاکستان کو پانچواں نمبر مل گیا۔آئی سی سی کی جاری کردہ تازہ ون ڈے رینکنگ کے مطابق پاکستانی ٹیم کو پانچویں پوزیشن مل گئی جبکہ روایتی حریف انگلینڈ سے ہار کر پانچ بار کی ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا چھٹے نمبر پر پہنچ گئی۔کینگروز کو چونتیس سال بعد اس بدترین پوزیشن پر جانا پڑا، پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرنے کا انعام میزبان انگلش ٹیم کو مل گئی۔ آٹھ ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ بھارت کو پیچھے دھکیل کر نمبر ون بن گئی۔

error: Content is protected !!