ویرات کوہلی نے کئی ریکارڈ پاش پاش کردیئے

سنچورین (سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ریکارڈز بنانے کا سلسلہ جاری ہے ، کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف چھٹے اور آخری ایک روزہ میچ میں کیریئر کی 35ویں سنچری داغ کر کئی سابقہ ریکارڈز توڑ ڈالے ، انہوں نے باہمی ون ڈے سیریز میں زیادہ رنز بنا کر نئی تاریخ رقم کر دی، انہوں نے ہم وطن کھلاڑی روہت شرما کا ریکارڈ توڑا ہے جنہوں نے 491 رنز بنا رکھے تھے ، کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی گئی چھ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں تین شاندار سنچریوں اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 558 رنز بنا کر یہ سنگ میل عبور کیا، انہوں نے سیریز میں بطور کپتان زیادہ رنز بنا کر جارج بیلی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، بیلی نے 2013-14میں بھارت کے خلاف سیریز میں 478 رنز بنائے تھے ، اس کے علاوہ کوہلی نے تیز ترین 9500 رنز بنانے والے بلے باز کا اعزاز بھی پا لیا، انہوں نے 200 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا، ڈویلیئرز نے 215 اننگز میں 9500 رنز مکمل کئے تھے ، اس کے ساتھ ساتھ وہ بطور قائد 13 سنچریاں بنا کرڈ ویلیئرز کے ہم پلہ ہو گئے ہیں، کوہلی نے صرف 49 میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا، رکی پونٹنگ کو بطور قائد زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز حاصل ہے جنہوں نے 22 سنچریاں بنا رکھی ہیں ، کوہلی جنوبی افریقہ کے خلاف اس کی سرزمین پر باہمی سیریز میں تین سنچریاں بنا کر سابق انگلش کھلاڑی کیون پیٹرسن کے ہم پلہ ہو گئے ہیں، پیٹرسن نے 2005میں پروٹیز کے خلاف سیریز میں تین سنچریاں بنائی تھیں۔ویرات کوہلی ون ڈے کرکٹ میں 100 کیچ تھامنے والے پانچویں بھارتی کھلاڑی بھی بن گئے ہیں ان سے قبل محمد اظہرالدین، سچن ٹنڈولکر، راہول ڈریوڈ اور سریش رائنا بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

error: Content is protected !!