ویسٹ انڈیز رواں برس بنگلہ دیش کی میزبانی کریگا،شیڈول جاری


کنگسٹن (سپورٹس لنک رپورٹ) کرکٹ ویسٹ انڈیز نے رواں برس بنگلہ دیش کے خلاف شیڈول ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا، یہ بنگلہ دیش کا ویسٹ انڈیز کا چوتھا دورہ ہو گا، بنگال ٹائیگرز اس سے قبل 2004ء￿ ، 2009ء￿ اور 2014ء￿ میں بھی ویسٹ انڈیز کا دورہ کر چکے ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ، تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے ا?خری دو میچز فلوریڈا میں کھیلے جائیں گے، بنگلہ دیشی ٹیم 14 برس بعد جمیکا میں ٹیسٹ کھیلے گی، اس نے آخری مرتبہ 2004ء￿ میں جمیکا میں ٹیسٹ کھیلا تھا۔کرکٹ ویسٹ انڈیز کی طرف سے اعلان کردہ شیڈول کے تحت بنگلہ دیشی ٹیم دو روزہ ٹور میچ سے دورے کا ا?غاز کرے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 4 سے 8 جولائی تک اینٹی گووا، دوسرا اور آخری ٹیسٹ 12 سے 16 جولائی تک جمیکا میں کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 22 جولائی کو گیانا، دوسرا میچ 25 جولائی کو گیانا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 28 جولائی کو سینٹ کٹس پر کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان شیڈول ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 31 جولائی کو سینٹ کٹس، دوسرا میچ 4 اگست کو فلوریڈا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 5 اگست کو فلوریڈا میں کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!