ویسٹ انڈیز پھر ناکام،،پاکستان نے سیریز جیت لی

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسری ٹی ٹوئنٹی میچ میں82 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی ہے ۔پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کےلئے 206رنز کا ہدف دیا ،جس کے تعاقب میں جیسن الیون 123رنز ہی بناسکی ،کالی آندھی کی طرف سے چیڈوک والٹن 40،دنیش رام دین21،کیمون پال 17،جیسن محمد 15رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے ۔اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بابر اعظم 97 رنز ناٹ آئوٹ اور حسین طلعت 63رنز کی بدولت اسکور بورڈ پر 205 رنز 3 کھلاڑیوں کا ہندسہ سجایا،جو پاکستان کا مختصر ترین دوانئے کی کرکٹ میں سب سے بڑا اسکور ہے۔جیسن محمد الیون کی طرف سے 206 رنز کے ہدف کے حصول کےلئے چیڈوک والٹن اور آندرے فلیچر میدان میں اترے۔پاکستان کی طرح ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ بھی 11 کے اسکور پر گر گئی، ایک رنز بنانے والے آندرے فلیچر کو محمد نواز نے بولڈ کردیا۔

ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری، 3 وکٹ پر 57 رنز

دوسری وکٹ پر چیڈوک والٹن اور مارلن سیموئلز نے 39رنز کی شراکت قائم کی ،اس دوران 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 40 رنز بنانے والے والٹن کو شاداب خان نے بولڈ کردیا ۔شاداب خان نے 11 ویں اوورکی پہلی گیند پر مارلن سیموئلز کی قیمتی وکٹ بھی حاصل کرلی ،سیموئلز 1چوکے کی مدد سے صرف 12رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،یوں ویسٹ اندیز کی تیسری وکٹ 57 رنز پر گر گئی۔چوتھی وکٹ پر کپتان جیسن محمد اور دنیشن رام دین نے پاکستانی بولنگ لائن پر کےخلاف تھوڑی مزاحمت کی ،دونوں کھلاڑیوں نے 35 رنز کی شراکت قائم کی ۔92 کے مجموعی اسکور پر گرین شرٹس کے حسین طلعت نے 2 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے 21رنز بنانے والے دنیش رام دین کو آئوٹ کرکے یہ شراکت توڑ دی۔محمد عامر نے 94 کے مجموعی اسکور پر کپتان جیسن محمد کو پویلین کی راہ دکھائی ،انہوں نے 2 چوکے لگاکر 15رنز بنائے تھے ۔ویسٹ انڈیز کی چھٹی وکٹ رومین پال کی گری ، وہ صرف 3رنز بناسکے ،انہیں محمد عامر نے بابر اعظم کی مدد سے اپنا دوسرا شکار بنایا ۔کیمون پال کو 114کے مجموعی اسکور پر محمد عامر نے فہیم اشرف کے ذریعے پویلین کی راہ دکھائی اور میچ میں تیسری وکٹ اپنے نام کرلی ۔

 

error: Content is protected !!