ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان خوش آئندہے،جہانگیر خانزادہ


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں پنجاب حکومت کا کردار اہم ہے، پی ایس ایل 3کے کامیاب انعقاد کے بعد ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان خوش آئندہے، ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے دیگر غیرملکی ٹیموں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا اور وہ بھی پاکستان آئیں گی، منگل کے روز اپنے ایک بیان انہوں نے کہا کہ حال ہی میں پی ایس ایل 3 منعقد ہوئی جس کے لئے حکومت نے بہترین انتظامات کئے، غیرملکی کرکٹ سٹار نے اس میں شرکت کی جس سے دنیا بھر کو پیغام ملا کہ پاکستان پرامن ملک ہے اور پاکستانی عوام سپورٹس سے محبت کرتے ہیں، صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے مزیدکہا کہ پنجاب حکومت نے سپورٹس کی ترقی اور فروغ کیلئے سپورٹس کا بہترین انفراسٹرکچر بنایا ہے، کھلاڑیوںکیلئے جدیدگرائونڈز، جمنیزیم اور سٹیڈیم بنا ئے ہیں جن میں عالمی معیار کی سہولتیں بھی فراہم کی گئی ہیں۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے سپورٹس کا کلچر پروان چڑھے گا، نوجوان محنت کرکے سپورٹس میں اپنا مستقبل بنا سکتے ہیں ۔

error: Content is protected !!