ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز،،،قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ نہیں لگے گا

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)ویسٹ انڈیز سے ٹی ٹونٹی سیریزکیلئے 13 کھلاڑیوں اور7 آفیشلز پرمشتمل مہمان ٹیم کی پاکستان آمدہفتے کومتوقع ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز یکم،2اور3 اپریل کونیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔سیریزکیلئے پاکستان نے سرفرازاحمد کی زیر قیادت 15 رکنی ٹیم کااعلان کردیاہے۔منتخب کھلاڑی جمعہ کوکراچی میں یکجا ہوں گے۔کم وقت کے باعث تربیتی کیمپ کاانعقاد ممکن نہیں تاہم کھلاڑی کل اورہفتے کو ہلکی پھلکی ٹریننگ جبکہ کپتان اورکوچنگ سٹاف سیریز کی پلاننگ کریں گے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق تیرہ کرکٹرز اورسات آفیشلز پرمبنی ویسٹ انڈین ٹیم کی آمدہفتہ کو متوقع ہے۔کراچی میں گرمی میچ کے تینوں دن بھی جاری رہنے کاامکان ہے۔

error: Content is protected !!