ویسٹ انڈیز کی بڑی شکست کی وجہ نجم سیٹھی نے بتا دی

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین نجم سیٹھی کہتے ہیں کہ ویسٹ انڈیزکی ٹیم کمزور نہیں، وہ سفر کی تھکاوٹ کی وجہ سے پرفارم نہیں کر پائی۔چیئرمین پی سی بی گزشتہ روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے پہلے ٹی 20 کے حوالے سے گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی ٹیم پی ایس ایل کی وجہ سے مضبوط اورفارم میں ہے، آج دوسرے میچ میں دونوں ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔نجم سیٹھی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی میں کرکٹ کی واپسی پر بہت بہت مبارک ہو، میئر کراچی وسیم اختر نے دن رات ایک کر کے شہر کو چمکا دیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کہ ٹیم نے اچھی کرکٹ کھیلی، فخر زمان نے شاندار آغاز کیا، پھر حسین طلعت،بابر اعظم اور شعیب ملک نے بھی عمدہ بیٹنگ کی۔ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن محمد کہتے ہیں کہ سفری تھکن کو شکست کا بہانہ نہیں بنائیں گے، اچھی وکٹ تھی مگر میچ پلان کے مطابق نہیں کھیل سکے۔انہوں نے کہا کہ آج دوسرے میچ میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے، ٹیم میں تجربہ کار پلیئرز ہوتے تو اچھا ہوتا، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونےپربہت خوشی ہے، خودکومحفوظ محسوس کر رہے ہیں، انتظامات اچھے ہیں۔پہلے ہی انٹرنیشنل مقابلے میں مین آف دی میچ کا اعزاز پانے والے حسین طلعت کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے فطری انداز میں بیٹنگ کی، کسی قسم کا دباؤ نہیں لیا، وہ جلد بولنگ کے جوہر بھی دکھائیں گے۔واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز کے گزشتہ روز کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 143 رنز سے شکست دے دی۔

error: Content is protected !!