ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر شینن گیبرئیل نے تباہی مچا دی

سینٹ لوسیا (سپورٹس لنک رپورٹ)ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ سینٹ لوسیا میں جاری ہے ، جہاں کالی آندھی کے فاسٹ بولر شینن گیبرئیل لنکن ٹیم کی 13وکٹیں لے اڑے۔

سری لنکن ٹیم کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شینن گیبرئیل نے ریکارڈ ساز پرفارمنس دی،انہوں نے حریف ٹیم کے میچ کی دونوں اننگز میں تباہ کن بولنگ کی اور کئی ریکارڈ اپنے نام کرلئے ۔

میچ میں شینن گیبرئیل کالی آندھی ٹیم کی تاریخ میں تیسرے بہترین بولنگ فگرز بنانے والے بولر بن گئے انہوں نے لنکن ٹیم کے خلاف پہلی اننگز میں59رنز کے عوض 5 اوردوسری اننگز میں 62 رنز کے عوض 8شکار کیے اور اس طرح ان کے میچ کے اعداد و شمار 121رنز دیکر 13 وکٹیں بنے ۔

گیبرئیل نے 13لنکن کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا

اس سے قبل کالی آندھی کرکٹ کی تاریخ میں صرف 3بولرز میچ میں 12یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کرسکے تھے جن میں پہلے 14شکار کرنے والے مائیکل ہولڈنگ، 13 کھلاڑیوں کو پویلین بھجنے والے کورٹنی والش پھر 12وکٹیں حاصل کرنے والے اینڈی روبرٹس اور اب یہ کارنامہ شینن گیبرئیل نے 13 وکٹیں لے کر سر انجام دیا اور چوتھے بولر بن کر ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کروا لیا تاہم بولنگ اعداد و شمار کے حساب سے وہ تیسرے نمبر پر ہیں۔

شینن گیبرئیل میچ کے دوران کئی سنگ میل عبور کیے ،وہ اپنی زبردست بولنگ کی مدد سے کرکٹ کی 20 سالہ تاریخ میں ویسٹ انڈیز میں ایک اننگز 8 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن بھی گئے اور اس کے ساتھ ہی جب انہوں نے لنکن ٹیم کی دوسری اننگز کا خاتمہ کیا تو انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین بولنگ فگرز کے ساتھ 100شکار بھی مکمل کیے۔

گیبرئیل نے 13لنکن کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا

دونوں ٹیموں کے مابین دوسرے ٹیسٹ کا آج آخری دن ہے، میچ سینٹ لوسیا میں جاری ہے جہاں لنکن ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 342رنز اسکور کرکے آئوٹ ہوگئی اور کالی آندھی ٹیم کو 296رنز کا ہدف مقرر کیا۔

ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم کے 55رنز پر 3 وکٹ گرگئے اور صورتحال اس وقت مزید خراب ہوگئی جب بیٹسمین شے ہوپ 6رنز پر کمارا کی گیند پر انجری کا شکار ہوکر گرائونڈ سے باہر چلے گئے۔

یادر ہے کہ3میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو 226رنز سے شکست دی تھی۔

error: Content is protected !!