ویمنز بگ بیش ٹی ٹونٹی کا فائنلکل کھیلا جائیگا،ویڈیو رپورٹ دیکھیں

سڈنی (آن لائن) سڈنی سکسرز اور برسبین ہیٹ کی ٹیموں کے درمیان ویمنز بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کا فائنل (کل ) ہفتہ کو سڈنی کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ لیگ انتظامیہ کے مطابق لیگ کے فائنل کے کامیاب انعقاد کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ اس سے قبل لیگ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں برسبین ہیٹ نے سڈنی تھنڈر کو 4 رنز سے شکست دیکر لیگ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔دوسرے سیمی فائنل میچ میں سڈنی سکسرز نے کامیابی حاصل کرکے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ویمنز بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اپنے اختتام کو پہنچنے والا ہے اور شائقین کرکٹ کو اچھے میچ دیکھنے کا موقع مل رہا ہے، لیگ اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہوچکا ہے ۔ سڈنی سکسرز اور برسبین ہیٹ لیگ کی دو فائنلسٹ ٹیمیں ہیں جن کے درمیان فائنل میچ ہفتہ کو کھیلا جائیگا۔

error: Content is protected !!