ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ،پاکستان کا پہلا میچ تھائی لینڈ سے


کوالالمپور(سپورٹس لنک رپورٹ) ایشین کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 03 جون سے 10 جون تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا ۔ ایشین کرکٹ کونسل کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں بھارت کی ویمن ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ بھارتی ویمن نے 2016ء میں منعقدہ ٹی ٹونٹی ایشیا کپ فائنل میں پاکستان ویمن کو 17 رنز سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ تھائی لینڈ کے خلاف 3 جون کو کھیلے گی۔ 06 روزہ ایونٹ میں ایشیا کی ٹاپ چھ ٹیمیں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا، تھائی لینڈ اور میزبان ملائیشیا کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم آپس میں ایک، ایک میچ کھیلے گی جبکہ دو ٹاپ ٹیمیں فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کریں گی۔

error: Content is protected !!