ویمن سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ پی سی بی بلاسٹرز نے میدان مار لیا

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) سہ فریقی ون ڈے ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ میں پی سی بی بلاسٹرز نے پی سی بی ڈائنامائٹس کو سخت اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد آٹھ رنز سے شکست دے دی۔ پی سی بی بلاسٹرز نے مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے،عالیہ ریاض ناقابل شکست 77اور ارم جاوید 59رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ ماہم طارق نے 3کھلاڑی وں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں پی سی بی ڈائنامائٹس کی پوری ٹیم 173رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ حفظہ امجد 40رنزبناکر ٹاپ سکورررہیں ، عالیہ ریاض 4وکٹیں لیکر پلیئرآف دی میچ بن گئیں۔

error: Content is protected !!