ویمن ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ،جنوبی افریقہ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں


جوہانسبرگ(سپورٹس لنک رپورٹ)جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ رواں ماہ ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے والے عالمی کپ ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے اعلان کردہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کردی ہیں، بورڈ نے انیس سالہ سارہ سمتھ جو نیٹ پریکٹس کے دوران اپنی انگلی فریکچر کروا بیٹھی تھیں کی جگہ موزیلائن ڈینلز جبکہ اکیس سالہ ریسیبی جن کے بائولنگ ایکشنفائلز اپ لوڈ کریں کی وجہ سے ان پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پابندی عائد کردی کی جگہ یولانی کو شامل کیا گیا ہے، یاد رہے کہ ویمن ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ نو نومبر سے شروع ہوگا، جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیم 2014 کے عالمی کپ میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھی،ٹیم کی تبدیلیوں کے بارے میں جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فٹنس مسائل اور بائولنگ ایکشن کی وجہ سے پابندی نے بورڈ کو مجبور کیا کہ ہم ٹیم میں تبدیلیاں کریں اور عالمی کپ کے آغاز سے چند روز قبل بہترین دو دستیاب کھلاڑیوں کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے امید ہے کہ ٹیم عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں توقعات کے مطابق کارکردگی دکھائے گی۔

 

error: Content is protected !!