ویمن ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ،سیمی فائنلز 22نومبر کو کھیلے جائینگے

اینٹیگوا (سپورٹس لنک رپورٹ) آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہوگیا، میگا ایونٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگی ہے، ۔ میگا ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز 22 نومبر کو کھیلے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ اپنے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہوگیا ہے۔ میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ انگلینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔گروپ میچز کے اختتام پر گروپ اے میں دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز اب تک ناقابل شکست رہی ہے۔میزبان ٹیم نے اپنے گروپ میں چار میچز کھیلے اور چاروں میں ہی اس نے کامیابی اپنے نام کر کے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر ہے۔ انگلنیڈ کی ٹیم 5 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اسی طرح گروپ بی میں بھارتی ٹیم اب تک ناقابل شکست رہی ہے، بھارت ٹیم اپنے چاروں گروپ میچز جیت کر اپنے گروپ میں ٹاپ پوزیشن پر ہے جبکہ گروپ بی میں آسٹریلین ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز 22 نومبر کو کھیلے جائینگے جبکہ فائنل میچ 24 نومبر کو کھیلا جائیگا۔

error: Content is protected !!