ویمن کرکٹر جویریہ خان کیلئے بڑا اعزاز

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سٹار پلیئر جویریہ خان کو آئی سی سی کی جانب سے ایک اہم اعزاز مل گیا

جو انگلش ٹور پر چھ ٹونٹی میچوں میں ملٹی نیشن ویمنز گلوبل ڈویلپمنٹ سکواڈ کی قیادت کریں گی جن میں ای سی بی سپر لیگ کی ٹیموں سدرن وائپرز اور سرے سٹارز کیخلاف دو،دو مقابلے بھی شامل ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ویمنز گلوبل ڈویلپمنٹ سکواڈ کے دورہ انگلینڈ کا اہتمام انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے تعاون سے کیا جا رہا ہے جو اس سلسلے کی تیسری کڑی ہے کیونکہ گزشتہ دو پروگراموں کا انعقاد نومبر دو ہزار اٹھارہ میں آسٹریلیا اور جولائی دو ہزار اٹھارہ میں انگلینڈ میں کیا گیا تھا۔ان دوروں کا مقصد نمایاں ممالک سے باہر کی خواتین پلیئرز کو عالمی سطح پر ابھارنے کے ساتھ انہیں

مناسب تجربہ فراہم کرنا ہے اور جویریہ خان کو ویمنز گلوبل ڈویلپمنٹ سکواڈ میں سکاٹ لینڈ،بنگلہ دیش،پاپوا نیوگنی ،جرمنی ، آئرلینڈ،ہالینڈ اور امریکہ کی پلیئرز کے ساتھ کھیلنے اور ان کی قیادت کرنے کا موقع ملے گا۔آئی سی سی کی ویمنز کرکٹ منیجر ہولی کولوین کے

مطابق جویریہ خان کو اس ٹیم کی کپتانی محض اس وجہ سے دی گئی ہے کہ ایک سینئر پلیئر دیگر ساتھیوں کی رہنمائی کر سکے جسے کھیل کے اسرار و رموز سے بھی مکمل آگاہی ہو۔جویریہ خان کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم میں شامل پلیئرز کو سخت شیڈول کے دوران بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا اور توقع ہے کہ وہ بھی اپنا تجربہ ان تک منتقل کرنے میں کامیاب رہیں گی۔

error: Content is protected !!