ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپ،پاکستان نے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دیدی


سڈنی(سپورٹس لنک رپورٹ) ویٹرنز ورلڈکپ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے میچ میں ہی شکست دے دی۔سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویٹرنز نے پہلے کھیلتے ہوئے 45 اوورز میں 9 وکٹ پر 231 رنز اسکور کیے۔ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ساجد علی اور شاہد انور نے اپنی ٹیم کو 13 اوورز میں 66 رنز کا آغاز فراہم کیا، کپتان غلام علی نے نمبر تین پر بیٹنگ کرتے ہوئے 5 چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 59 رنز بنائے جب کہ ایشین بریڈ مین ظہیر عباس کے بھائی صغیر عباس 44 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے نٹ پل نے تین اور کمبر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 232 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 45 اوورز میں 9 وکٹ 221 رنز تک محدود رہی۔میچ کے بہترین کھلاڑی رابنسن نے 75 رنز بنائے، ڈیل نے 61رنز کی اننگز کھیلی البتہ دونوں اپنی ٹیم کو جیت نہ دلوا سکے۔پاکستان ویٹرنز نے 8 بولرز کو آزمایا جن میں جعفر قریشی نے تین عامر توصیف اور جاوید حفیظ نے دو ،دو وکٹیں حاصل کیں۔

error: Content is protected !!