ٹر تھلون چیمپئین شپ نشترپاک سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہو گئی


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے پاکستان ماڈرن پینٹاتھلون فیڈریشن کے زیراہتمام ٹر تھلون چیمپئین شپ نشترپاک سپورٹس کمپلیکس کے سٹیٹ آف دی آرٹ پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میںشروع ہوگئی، افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی ، ڈائریکٹر سپیشل اسائمنٹ محمد انیس شیخ ، ، ڈپٹی ڈائریکٹر طارق وٹو، پینٹاتھلون فیڈریشن کے سیکرٹری ظہور احمد اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر شاہد فقیرورک و دیگر تھے، چیمپئین شپ کے پہلے روز سوئمنگ کے مقابلے ہوئے جس میں پنجاب پہلے،بلوچستان دوسرے اورپاکستان ریلوے تیسرے نمبر پر رہے

اس موقع پر پاکستان ماڈرن پینٹاتھلون فیڈریشن کے سیکرٹری ظہور احمدنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماڈرن پینٹاتھلون کا کھیل پاکستان میں تیزی سے مقبول ہورہا ہے ، فیڈریشن پینٹاتھلون گیمز کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے،ماڈرن پینٹاتھلون گیمز جدید دور کی اہم گیمز ہیں نوجوان کھلاڑی بہت باصلاحیت ہیں، ان کی درست رہنمائی کی جائے تو یہ دنیا کا ہر مقابلہ جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،سوئمنگ کے مقابلوں میں کھلاڑیوں کا جوش و خروش دیدنی ہے نوجوانوں کو سپورٹس میں بھر پور حصہ لینا چاہئے ،اس موقع پر ڈائریکٹر ٹورنامنٹ شاہد فقیر ورک نے کہا ہے کہ چیمپئین شپ میںچاروں صوبوں، اسلام آباد، ریلوے اور نیوی کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں،کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات مہیا کی گئی ہیں ، چیمپئن شپ میں سوئمنگ، رننگ اور شوٹنگ کے مقابلے ہورہے ہیں۔

error: Content is protected !!