ٹور ڈی خنجراب سائیکل رئیس کا دوسرا مرحلہ واپڈا کے نجیب نے جیت لیا

ہنزہ (سپورٹس لنک رپورٹ) دوسری ٹور ڈی خنجراب انٹرنیشنل سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ واپڈا کے نجیب اللہ نے مطلوبہ فاصلہ 1:19:37میں طے کر کے اپنے نام کرلیا۔ ایس ایس جی سی کے سائیکلسٹ رزاق نے1: 19: 46 کے وقت کے ساتھ دوسرے ، کے سائیکلسٹ ہنزلہ نے1:21:14 کے وقت کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے

دوسرے مرحلے میں چوتھی پوزیشن عبداللہ نے،پانچویں پوزیشن عابد نے جبکہ چھٹی پوزیشن صفی اللہ کے نام رہی۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان حکومت اور پاکستان سائیکلینگ فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقدہ دوسری ٹور ڈی خنجراب انٹرنیشنل سائیکل ریس کے دوسرے مرحلے کا آغازغلمت سے ہوگیا۔ ایونٹ کا یہ دوسرا مرحلہ ٹائم ٹرائل کا تھا جو غلمت سے شروع ہوکر دوہیکر ہنزہ تک35کلو میٹر تک محیط تھا۔ کم فاصلہ ہونے کے باوجود یہ ایونٹ کا مشکل ترین مرحلہ تھا ،کیونکہ اس 35کلو میٹر کے آخری سات کلو میٹرمسلسل چڑھائی کے پر خطر راستے تھے جنہیں کھلاڑیوں نے ہمت اور بہادری کے ساتھ طے کیا ۔

گذشتہ روز ہونے والے ایونٹ کے پہلے مرحلے میں 83میں سے77نے کھلاڑیوں نیریس مکمل کی تھی ۔جبکہ چر کھلاڑی ڈس کوالیفائی ہوگئے تھے۔پہلی پوزیشنز واپڈا کے نجیب اللہ۔ دوسری آرمی کے عبداللہ خان ،تیسری پوزیشن سری لنکا کے ویران رمیش،چوتھی پوزیشن آرمی کے عابد صدیق جبکہ پانچویں اور چھٹی پوزیشن ایس ایس جی سی کے غلام حسین اور عبدلرزاق کے حصہ میں آئی تھی۔ گذشتہ روز مکمل ہونے والے پہلے مرحلے کے اعزاز میں گزشتہ رات ڈی سی نگر کی جانب سے ریس کے شرکاء کے اعزاز میں پر تکلف ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر ٹورڈی خنجراب کے آفیشلز۔پاکستان سائیکلینگ فیڈریشن کے آفیشلز ،سائیکلیسٹوں اور علاقہ کے عمائدین نے بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس تقریب میںپہلے مرحلے کے فاتح کھلاڑی سمیت ٹاپ چھ کھلاڑیوں کو کیشن انعام سے نوازا گیا جبکہ ایونٹ کے پہلے مرحلہ کے فاتح کھلاڑی پاکستان واپڈا کے نجیب اللہ کو وائیٹ جرسی بھی پہنائی گئی۔کھلاڑیوں کو انعامات دینے کی تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد اقبال منسٹر ورکس جی بی تھے میر محفل منسٹر ٹورزم فدا خان فدا جی بی تھے جبکہ دیگر مہمان گرامی میں ر نائب صدر پاکستان سائیکلینگ نثار احمد، یو سی آئی کومیشر ماجد نصیری، حاجی رضوان علی ایم ایل اے،یاوت حسین ایم ایل اے۔

سابق سیکر ٹری ٹورزم وقار احمد خان ۔موجودہ سیکر ٹری سپورٹس ایند ٹورزم آصف اللہ خان۔چیف آرگنائزر ٹورڈی خنجراب عثمان احمد۔ ڈی سی حسین احمد چوہدری ۔ کیپٹن (ر) اُسامہ شامل تھے ایونٹ کا تیسرا مرحلہ کل دوہیکر ہنزہ سے شروع ہوکر سست میں ختم ہوگا۔اور اسکا فاصلہ 92کلو میٹر پر محیط ہوگا۔

error: Content is protected !!