ٹوٹل فٹبال ٹیم نے لیثررلیگس کارپوریٹ لیگ جیتنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) لیثرر لیگس کے زیر اہتمام پہلی کارپوریٹ لیگ کا ٹائٹل ٹوٹل فٹبال کلب نے اپنے نام کرلیا۔ ایس اینڈ پی کو دوسری اور پی ڈبلیو سی کو تیسری پوزیشن ملی۔ بہترین گول کیپر کا ایوارڈ ایکون سیون کے ارسلان اور کے پی ایم جی کے کپتان اویس نے مشترکہ طور پر اپنے نام کیا۔ڈسکریٹ لوگیسکو آخری پوزیشن ملی ۔ تاہم انہیں ٹیراڈیٹا کے ہمراہ فیئر پلے ٹرافی کا حقدار قرار دیا گیا۔ایونٹ میں 8ٹیموں نے شرکت کی۔اسلام آباد سے موصولہ تفصیلات کے مطابق ٹوٹل فٹبال گراؤنڈ اسلام آباد پر تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر آرگنائزنگ سیکریٹری نقاش ملک نے چیئرمین ورلڈ گروپ ، پیرنٹ کمپنی آف لیثررلیگس محمود ٹرنک والا کا ایک پیغام پڑھ کر سنایا جس میں انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ لیگ میں کارپوریٹ ٹیموں نے اپنی بھرپور شرکت اور عمدہ ڈسپلن سے لیثررلیگس کے کارپوریٹ ایونٹ کو کامیاب کرانے میں اہم کردار ادا کیا اور مجھے امید ہے کہ جب ہمارا دوسرا ایڈیشن کا انعقاد ہوگا تو شریک ٹیموں کے ہمرادہ دیگر کارپوریٹ ٹیمیں لیثررلیگس کے ساتھ باہم شیروشکر ہوکر فٹبال کے فروغ میں انقلابی تبدیلیاں رونما کرنے میں ٹرنک والا فیملی کے ساتھ اپنا بھرپور کردار اور تعاون پیش کریں گی۔

error: Content is protected !!