ٹیبل ٹینس،فٹبال،ڈاج بال کے تربیتی کورس میں شریک بچوں کو شیلڈ اور سرٹیفکیٹس تقسیم

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور کی کاوشوں سے المپین افتخار سید اسپورٹس اکیڈمی بچوں کو ٹیبل ٹینس، فٹبال، ڈاج بال کے گیمز میں تربیت فراہم کر رہی ہے اس سلسلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر بچوں میں چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے شیلڈز اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے

اس موقع پر منعقدہ تقریب میں جنرل سیکریٹری O.I.S.S.A مرزا عبید اللہ بیگ، وائس پریذیڈینٹ زاہد محمد خان کمیٹی ممبر شاہجہاںڈاج بال O.I.S.S A کلب کے کھلاڑی حارث احمد ۔ رافع ۔سلطان۔ حرا صابر ۔ زین العابدین حماد الدین۔ اور سندھ ڈاج بال سیکریڑی عابد نعم ۔ سندھ ٹیم کے کوچ شارق صدیقی بھی موجود تھے

error: Content is protected !!