ٹیسٹ بائولر کی عالمی درجہ بندی،یاسر شاہ کی ٹاپ ٹین میں واپسی


دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ) قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی ٹیسٹ میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرکے نئی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک بار پھر ٹاپ10باؤلرزکی فہرست میں جگہ بنا لی ہے ۔ 32سالہ یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 8 اور دوسری اننگز میں 6وکٹیں لیتے ہوئے مجموعی طور پر 184رنز کے عوض 14وکٹیں حاصل کیں جس کے بعد وہ آئی سی سی کی جاری کردہ نئی رینکنگ میں 19ویں پوزیشن سے چھلانگ لگا کر10ویں پوزیشن پر آگئے ہیں ۔باؤلرز کی فہرست میں جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر کگیسو ربادا نے ایک با ر پھر نمبر ون پوزیشن اپنے نام کر لی ہے ، نئی رینکنگ میں ترقی پانے والے دیگر باؤلرز میں تائیج الاسلام (27ویں سے21ویں پوزیشن )، بین سٹوکس(31ویں سے28ویں پوزیشن)، دوندرا بشو(34ویں سے32ویںپوزیشن )،عادل رشید(38ویں سے36ویں پوزیشن)، جیک لیچ (43ویں سے41ویں پوزیشن)، لکشن سندکن(56ویں سے45ویں پوزیشن)اور ملندا پشپا کمارا(76ویں سے 61ویں پوزیشن) شامل ہیں،فاسٹ باؤلر حسن علی نے بھی44ویں سے39ویں پوزیشن پر چھلانگ ماری ہے ۔بلے بازوں کی فہرست میں ویرات کوہلی بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ نیو زی لینڈ کے خلاف دبئی ٹیسٹ میں81رنز بنانے والے اظہر علی 3درجے ترقی پاکر 12ویں پوزیشن پر آگئے ہیں ، کوشل مینڈس(28ویں سے20ویں پوزیشن ) ، بین سٹوکس(36ویں سے31ویں پوزیشن)، روشن سلوا(53ویں سے48ویں پوزیشن )اورشین ڈاؤرچ(65ویں سے58ویں پوزیشن ) ترقی پانے والے دیگر بلے باز ہیں ۔نیوزی لینڈ کے ہنری نکولس نے3درجے ترقی پاکر17ویں پوزیشن پر قبضہ جمایا ہے جب کہ جوز بٹلر(21ویں سے 18ویں پوزیشن)، حارث سہیل(71ویں سے38ویں پوزیشن)، بابر اعظم(63ویں سے39ویں پوزیشن ) اور بین فوکس(54ویں سے50پوزیشن )نے بھی نئی رینکنگ میں ترقی کا مزہ چکھا ہے ۔

error: Content is protected !!