ٹیلنٹ پرموشن فٹبال ٹورنامنٹ اتوارسے فیصل آباد میں شروع ہوگا


فیصل آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) ٹیلنٹ پروموشن فٹ بال ٹورنامنٹ توار کو 69 ج ،ب، فیصل آباد میں شروع ہو گا۔ چیف آرگنائزنگ حاجی عبدالستار نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور شور پر ہیں اور ٹورنامنٹ میں 32 ٹیمیں ناک آئوٹ سسٹم پر حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم میچ کے دوران انڈر۔16 اور انڈر۔ 19 تک کے چار کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے کی پابند ہوگی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نیکہا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز کی میٹنگ (آج) ہفتہ کو ہوگی جس میں ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

error: Content is protected !!