ٹیم نے جیت سے تنقید کرنے والوں کے منہ بند کردیئے،شعیب ملک


دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ نازآل رائونڈرشعیب ملک آسڑیلیا کیخلاف تین ٹونٹی سیریز میں تین صفر سے کامیابی کےبعد اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ آسڑیلیا کیخلاف ٹیسٹ اور ٹونٹی سیریزکے سے قبل میڈیا اور لوگوں کی جانب سے ٹیم پر تنقید کے نشتر برسا جا رہے تھے ہر کوئی ٹیم کی قیادت پر سوال اٹھا رہا تھا ، سلیکشن پر تنقید کر رہا تھا کھلاڑیوں کی فٹنس کو برا کہا جا رہاتھا اب ان تمام لوگوں کو میڈیاکو ان سوالات کے جوابات قومی کرکٹ ٹیم نے جیت کی صورت میں دے دیئے ہیں، شعیب ملک جو اب ٹونٹی میچوں میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں برنڈن میکلولم کے بعد دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں ٹیم کی کامیابی پر بہت خوش ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ قومی کرکٹ ٹیم آئندہ بھی اپنی جیت کے تسلسل کو جاری رکھے گی۔

error: Content is protected !!