ٹینس رینکنگ جاری، کرولین وزنیاکی اور رافیل نڈال نمبر ون قرار


لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)ٹینس کی تازہ ترین رینکنگ میں آسٹریلین اوپن چیمپئن کرولین وزنیاکی رومانیہ کی سیمونا ہیلوپ کی جگہ ورلڈ نمبر ون بن گئیں۔ بیسواں گرینڈ سلیم جیتنے والے روجر فیڈرر، رافیل نڈال سے ٹاپ پوزیشن نہ چھین سکے۔ٹینس رینکنگ میں آسٹریلین اوپن چیمپئن کیرولین وزنیاکی نئی عالمی نمبر ون پلیئر بن گئیں۔ ڈنمارک کی وزنیاکی نے رومانیہ کی سیمونا ہیلوپ کو ٹاپ پوزیشن سے پیچھے دھکیل دیا۔ الینا سویٹلونا 2 درجہ ترقی کے بعد ورلڈ نمبر 3 پر پہنچ گئیں۔اسپین کے ماگو روزا 2 درجہ ترقی کے بعد چوتھی پوزیشن پر آگئیں۔ چیک پلیئر کیرولین پلسکووا پانچویں، ان کی ہم وطن اوسٹاپنکووا چھٹی، کیرولین گارشیا ساتویں اور وینس ولیمز آٹھویں نمبر پر براجمان ہیں۔ جرمن اینجلیک کیربر 13 پوزیشنز کی جمپ لگاکر نویں نمبر پرآگئیں۔سوئس اسٹار روجر فیڈرر کیریئر کا بیسواں گرینڈ سلیم جیت کر بھی اسپین کے رافیل نڈال سے ٹاپ پوزیشن نہ چھین سکے۔ تاہم فیڈرر اب نڈال سے صرف 155 پوائنٹس پیچھے ہیں۔ اور آئندہ ہفتے نمبر ون بن سکتے ہیں۔ آسٹریلین اوپن فائنلسٹ کروشیا کے مارین سیلچ 6 درجہ کی چھلانگ لگاکر ورلڈ نمبر 3 بن گئے ہیں۔بلغاریہ کے گریگر دمیتروف چوتھے، جرمن الیکس زیوروف پانچویں، بیلجیئم کے ڈومینک تھہیم چھٹے نمبر پر فائز ہیں۔ ڈیوڈ گوفن، جیک سوک، ڈیل پوٹرو اور کرینوبسٹا ساتویں سے دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

error: Content is protected !!