ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ‘ عمران مشتاق سی سی نے برائٹ جیم خانہ کو13رنز سے قابو کرلیا


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) دوسراعمران مشتاق ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ میں عمران مشتاق کرکٹ اکیڈمی نے برائٹ جیم خانہ کو13رنز سے شکست دے دی۔ مدثر ظہور کو عمدہ بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا انہوں نے 33رنز کے عوض 4کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔کے سی سی اے زونIIIکے خازن اور سابق رکن کے سی سی اے کونسل افضل قریشی نے مدثر ظہور کو مین آف دی میچ ایوارڈ پیش کیا۔اس موقع پر سیکریٹری محمد یامین، عباس ، حسین ودیگر بھی موجود تھے۔کے جی اے گراؤنڈ پر عمران مشتاق سی سی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 143رنز کا ہندسہ اسکور بورڈ کی زینت بنایا۔ قرار علی نے شاندار بیٹنگ کی اور 41رنز اسکور کئے۔ عمر متین نے 34رنز اسکور کئے۔ مدثر ظہور نے 33رنز پر 4کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔حمزہ ملک نے 2کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ ذیشان مومیا، دانش معین ، سید علی نسیم اور محمد سمیر نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔جوابی اننگز میں برائٹ جیم خانہ مطلوبہ ہدف کے حصول میں ناکام رہی اور 130رنز پر ہمت ہار گئی۔ ذیشان مومیا نے 37رن زکے ساتھ بھرپور مزاحمت کی۔ مبشر امد نے 25اور دانش معین نے 19رنزکی اننگز کھیلی۔دیپک کمار نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے 2کھلاڑیوں کو میدان سے رخصت کیا۔ سعد بن یوسف بھی 2وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ قرار علی نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔

error: Content is protected !!