ٹی ٹین کرکٹ لیگ نے پہلے ہی ایڈیشن میں پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

دبئی:شارجہ کرکٹ گراونڈ پر کھیلی گئیٹی ٹین لیگ کو تمام شائقین کرکٹ نے بے حد پسند کیا، ساتھ ہی یہ کرکٹ کے شوقین افراد کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوئی۔اس لیگ میں دنیائے کرکٹ کے کئی نامور اور بڑے نام بھی بھی شامل تھے ان نامور کھلاڑیوں میں بوم بوم شاہد آفریدی، بھارتی سابق اوپنر وریندر سہواگ، پاکستان کے مایہ ناز بلے باز شعیب ملک، پاکستان کے سب سے کامیاب ٹیسٹ کپتان مصباح الحق، ابھرتے ہوئے نوجوان بالر حسن علی، بنگلادیشی اوپنر تمیم اقبال، انگلش کپتان این مورگن اور ویسٹ انڈین آل رانڈر ڈووین براو شامل تھے۔اس لیگ کے دوران لولی وڈ اور بولی وڈ کے بڑے بڑے نام بھی سپورٹ کے لیے شارجہ کے میدان میں نظر آئے۔ ان بڑے ناموں میں ابرار الحق، عدنان صدیقی، بپاشا باسو، فہد مصطفی، ہمایوں سعید، حمائمہ ملک، کپل شرما، کِرتی سنن، سشمیتا سین، سنی لیون، زرین خان، مہوش حیات، ماروہ اور عروہ حسین اور دیگر شامل تھے ۔اس ایونٹ میں جہاں بلے بازوں نے چھکوں اور چوکوں سے مداحوں کا خون گرمایا وہیں اس ایونٹ کو 2 اشعاریہ 8 ملین افراد نے آ ن لائن دیکھا جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔یاد رہے اس سے قبل پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان ستمبر میں ہونے والے آزادی کپ کے مقابلوں کو 1 اشعاریہ 1 ملین لوگوں نے آن لائن دیکھا تھا۔

error: Content is protected !!