ٹی 10 لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی بھرپورشرکت متوقع


دبئی (عبدالرحمان رضا)ٹی 10 لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی تیاریاں عروج پر ہیں جس میں اس مرتبہ ہندوستانی کھلاڑیوں کی بھرپور شرکت متوقع ہے جس میں 8 کھلاڑی نے شرکت کی تصدیق کردی ہے جس میں ظہیر خان ، پراوین کمار ، آرپی سنگھ ، آرایس سوڈھی ، اور ایس بدریناتھ شامل ہیں ٹی 10 لیگ کا دوسرا ایڈیشن 21 نومبر سے 2 دسمبر تک یواے ای کے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔ہندوستان کے مایہ ناز باؤلر ظہیرخان نے اپنے 14 برس کے کیرئیر کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں 311، اور ون ڈے میں 282 وکٹیں لے چکے ہیں جبکہ ٹی 20 میں انہوں نے 17 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ہے ظہیرخان ٹی 10 لیگ جوائن کرنے والے ہندوستانی کرکٹرز میں سرفہرست ہیں جو اپنے شاندار پرفارمنس کی بدولت اس 12 روزہ ایونٹ کو مزید دلچسپ اور پرستاروں کے لئے پرکشش بنائیں گےپراوین کمار بھی ہندوستانی ڈومیسٹک کرکٹ میں نمایاں مقام رکھتے ہیں اور ان میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ نہ صرف دونوں جانب گیند کو سوئنگ کرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں بلکہ طویل بولنگ اسپل بھی مستقل مزاجی سے کراسکتے ہیں پراوین کمار کی یہ خاصیت بھی ہے کہ وہ باولر کے لئے ناسازگار وکٹ پر کھلاڑیوں کوآؤٹ کرنے کا گرجانتے ہیں ٹی 10 لیگ کے دوران کرکٹ کے پرستاروں کو ان کی یہ جوہر دیکھنے کا بھرپور مواقع ملیں گے۔ہندوستانی کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے ٹی 10 لیگ کے چیئرمین شجیع الملک کا کہناہے کہ سینئر کھلاڑیوں کی لیگ میں شرکت اس جانب اشارہ کرتی ہے اس فارمیٹ کی مقبولیت دن بدن بڑھ رہی ہے اور مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ 8 ہندوستانی کھلاڑیوں نے ٹی 10 لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں شرکت کے لئے معاہدے کئے ہیں ان کھلاڑیوں کی شمولیت سے سے دنیا بھر کے کرکٹرز کو حوصلہ ملے گا کہ وہ ٹی 10 لیگ جوائن کریں اور اس نئے فارمیٹ مقبولیت میں اپنی کردار کریں کیونکہ آنے والے دنوں میں یہ دنیا کا مقبول ترین فارمیٹ بن جائے گا۔ٹی 10 لیگ 10 اوورز کے فارمیٹ پر مشتمل دنیا کی پہلی کرکٹ لیگ ہے جس کا اجازت نامہ امارات کرکٹ بورڈ نے جاری کیا ہے ٹی 10 لیگ نے حال ہی میں سونی پکچرز نیٹ ورک کو جنوبی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے لئے تین سالہ نشریاتی حقوق دیئے ہیں ٹی 10 لیگ کے مقابلے ہندوستان میں سونی ای ایس پی این اور ای ایس پی این ایچ ڈی پر پاکستان میں ٹین اسپورٹس پر اور مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ میں ٹین اسپورٹس پر براہ راست دکھائے جائیں گے سونی لیو پر اس کی اسٹریم بھی دستیاب ہوگی۔ٹی 10 لیگ 21 نومبر سے شروع ہوگی اس 12 روزہ ایونٹ میں مجموعی طور پر 29 میچز کھیلیجانے ہیں لیگ کا پہلا ایڈیشن 4 روز پر محیط تھا اس بار ایونٹ کی طوالت کیباعث لیگ انتظامیہ کو کئی چیلینجز کا سامنا ہیجس میں لیگ کو شفاف اور کرپشن سے پاک رکھنے کا عمل سب سے نمایاں ہے اس ضمن میں ٹی 10 لیگ انتظامیہ نے کئی نئے اقدامات اٹھائے ہیں۔ لیگ کے پارٹنر اور منیجنگ ڈائریکٹر سعداللہ خان کہتیہیں اس سال ٹی 10 لیگ میں کئی نئے اور خوشگوار سرپرائز ہیں ہندوستان اور پاکستان میں جامع اور مؤثر میڈیا مہم نے کرکٹ پرستاروں کی دلچسپی اس ایونٹ میں بڑھائی ہے 10 اوورز کے فارمیٹ میں نہ صرف کرکٹ کے چاہنے والوں کی دلچسپی برقرار ہے بلکہ اس میں ہرگزرتے لمحے اضافہ ہورہا ہے انہوں نے ٹی 10 لیگ جوائن کرنے والے دنیا بھر کے کھلاڑیوں کو خوش آمدید بھی کہا۔ٹی 10 لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں 8 ٹیمیں کیرالہ کنگز، پنجاب لیجنڈ، مراٹھا عریبین، بنگال ٹائیگرز، دی کراچیئین، راجپوتز، نادرن وارئیرز اور پختونز میدان میں اتررہی ہیں جنہیں 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اس سال دو نئی ٹیمیں دی کراچیئین اور نادرن وارئیرز کا اضافہ ہوگا لیگ کے پہلے ایڈیشن میں 6 ٹیموں نے حصہ لیا تھا دو نئی ٹیموں کے اضافے سے لیگ کی مقبولیت اور پرستاروں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ ٹی 10 لیگ خلیجی ریاستوں، ہندوستان، پاکستان، بنگلہ دیش، برطانیہ اور امریکا میں براہ راست نشرکی جائیگی جس سے کروڑوں پرستار گھربیٹھے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں ایکشن میں دیکھ سکیں گے ان اسٹارز میں شین واٹسن، شاہد آفریدی، آئن مورگن، راشدخان، شعیب ملک، سنیل نرائن ، ڈیرن سیمی اور دیگر نامور ستارے شامل ہیں۔ ٹی 10 لیگ کے چیف آپریٹنگ آفیسر کرنل اروندر سنگھ کا کہنا ہے کہ انہیں لیگ میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی شمولیت پر خوشی ہے اور وہ انہیں خوش آمدید کہتے ہیں ان کھلاڑیوں کے شامل ہونے سے دیگر کرکٹرز کو تقویت ملے گی اور وہ بھی ٹی 10 لیگ جوائن کریں گے جس سے اس فارمیٹ کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگا۔

error: Content is protected !!