ٹی 10 کرکٹ لیگ کا بڑا دھچکا


دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ) گزشتہ برس متعارف کروائے گئے کرکٹ کے نئے اور مختصر فارمیٹ ٹی 10 کی لیگ کے صدر سلمان اقبال نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں نجی ٹی وی چینل اے آر وائے اور ٹی 10 لیگ کے صدر سلمان اقبال نے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ٹی 10 لیگ کے معاملات میں عدم شفافیت، غیر پیشہ وارانہ امور اور باقاعدہ اسٹرکچر کی کمی کے باعث صدارت کے عہدے پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔سلمان اقبال کا مزید کہنا ہے کہ ٹی 10 لیگ میں شمولیت اختیار کرنے کا مقصد یہ تھا کہ وہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے کچھ کر سکیں۔ان کی خواہش تھی کہ ٹی 10 لیگ کے باعث پاکستانی کرکٹرز کا فائدہ ہو، تاہم لیگ کے موجودہ معاملات منفی سمت میں جا رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں پاکستانی کرکٹرز کو غیر ملکی قوتوں کیلئے استعمال نہیں ہونے دے سکتے۔ سلمان اقبال کا مزید کہنا ہے کہ ایسی نجی کرکٹ لیگز میں نگرانی کا باقاعدہ انتظام ہونا چاہیئے۔ سلمان اقبال نے مطالبہ کیا ہے کہ آئی سی سی کو ایسی کرکٹ لیگز کی نگرانی کیلئے معاملات اپنے ہاتھ میں لینے چاہیئں۔ واضح رہے کہ ٹی 10 لیگ کے معاملات اس وقت بھارت کی کاروباری شخصیات کے ہاتھ میں ہیں۔

error: Content is protected !!