پانچواں بحریہ کپ آل پاکستان فلڈ لٹ کرکٹ ٹورنامنٹ زین الیون بحریہ نے جیت لیا

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) بحریہ ٹاؤن سپورٹس ونگ کے زیر اہتمام بحریہ ٹاؤن لاہور میں جاری پانچواں بحریہ کپ آل پاکستان فلڈ لٹ کرکٹ ٹورنامنٹ 2019 زین الیون بحریہ کی شاندارکامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان بھر سے ٹیموں نے شرکت کی۔


ٹورنامنٹ کا فائنل میچ زین الیون بحریہ اور حق باہو الیون کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔ حق باہو الیون کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 4 اوورز میں 42رنز سکور کئے۔ حق باہو کی جانب سے امین لیفٹی نے 14 رن سکور کئے۔ جواب میں زین الیون نے رمیض کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت ٹارگٹ بآسانی حاصل کرلیا۔ رمیض نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 22 رن سکورکئے۔ اس طرح زین الیون بحریہ نے نہ صرف میچ بلکہ ٹورنامنٹ بھی جیت لیا۔
بریگیڈئیر (ر) خلیل اللہ بٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر بحریہ ٹاؤن لاہور فائنل میچ کے مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر ملک امجد ایگزیکٹو ڈائریکٹر فہد مارکیٹنگ اور چوہدری ہمایوں سرتاج ٹانڈہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر صاندل ریذیڈینشیاء بھی موجود تھے۔

حق باہو الیون کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے موٹر بائیک حاصل کی۔ فہد مارکیٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈکے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ملک امجد نے موٹر بائیک کی چابی رنر اپ ٹیم کے کپتان عمران بیگ کے حوالے کی۔
فائنل میچ جیتنے والی ٹیم زین الیون بحریہ کے کپتان خضر نے مہمان خصوصی بریگیڈئیر (ر) خلیل اللہ بٹ سے ایک لاکھ روپے کیش انعام اور وننگ ٹرافی وصول کی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہمان خصوصی بریگیڈئیر (ر) خلیل اللہ بٹ نے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر بحریہ ٹاؤن سپورٹس ونگ کی مینجمنٹ کی تعریف کی۔ انہوں نے جیتنے والی اور رنر اپ ٹیموں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ بحریہ ٹاؤن عنقریب بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں اور پراپرٹی ڈیلرز کی ٹیموں پر مبنی کرکٹ ٹورنامنٹس کا انعقاد کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بحریہ سپورٹس ونگ کامیابی کے ساتھ پچھلے چار سال سے کرکٹ ٹورنامنٹس کا انعقاد کررہا ہے اور اس میں ٹیموں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے جو کہ ایک خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کوریج کے لئے میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا۔

error: Content is protected !!