پاکستانی اتھلیٹ عرفان محسود نے ایک اور عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ)جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹ عرفان محسود نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔عرفان محسود نے 100 پانڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 2 انگلیوں پر 12 پش اپس لگا کر عالمی ریکارڈ بنایا۔عالمی ریکارڈ ہولڈر عرفان محسود نے کہا کہ اب تک 18 بین الاقوامی ریکارڈ قائم کر چکا ہوں۔عرفان محسود نے کہا کہ مزید ریکارڈ بنا کر ملک و قوم کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں۔

error: Content is protected !!