پاکستانی ٹیم کو عالمی کپ کرکٹ سے باہر نکالنے کا بھارتی مطالبہ،پنجاب اسمبلی میں قرار جمع

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ 2019سے باہر نکالنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے آسٹریلیاکیخلاف ایک روزہ میچ میں فوجی ٹوپیاں پہنا افسوسناک ہے۔بھارتی کرکٹ ٹیم نے کھیل کو بھی سیاست کی نظر کردیا ہے۔بھارتی ٹیم کے اس اقدام کی وجہ سے ان کو پوری دنیا میں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اسی میچ میں پاکستانی نژاد کرکٹر عثمان خواجہ نے بھارت کیخلاف سنچری بنائی ۔بھارت کو اس میچ میں عبرت ناک شکست سے دو چار ہونا پڑا۔موجودہ بھارتی حکومت نے کھیلوں میں بھی سیاستی اثر رسوخ استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔لہذا یہ ایوان بھارتی کرکٹ ٹیم کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتا ہے۔یہ ایوان آئی سی سی سے مطالبہ کرتا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کی اس شرمناک حرکت کا نوٹس لیا جائے اور بھارتی ٹیم کو ورلڈ کپ 2019سے باہر نکالا جائے ۔بھارتی ٹیم کے ان کھلاڑیوں پر کم از کم دس سال کی پابندی عائد کی جائے۔

error: Content is protected !!