پاکستانی کرکٹر کھانے میں کیا پسند کرتے ہیں؟

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستانی کرکٹرز مرغن کھانا کھانے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں۔ وسیم خان نے چیف ایگزیکٹیو بننے اور مصباح الحق نے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بننے کے بعد قومی اکیڈمی میں کھانوں کا کلچر تبدیل کردیا ہے۔لاہور کی قومی کرکٹ اکیڈمی میں گذشتہ 13 سال سے بطور ایگزیکٹو شیف ذمہ داریاں نبھانے والے کاظم حسین کا کہنا ہے کہ دراز قد محمد عرفان خوش خوراک ہیں تاہم امام الحق اپنی ڈائیٹ کا خاص خیال رکھتے ہیں۔ٹیسٹ اوپنر امام الحق دوپہر کے کھانے میں پھل اور دہی پرہی اکتفا کرتے ہیں۔ کاظم حسین نے کہا کہ وہ انتخاب عالم، وسیم باری، سرفراز نواز اور راشد لطیف سمیت کئی نامور کرکٹرز کو کھانا کھلا چکے ہیں۔ ہوم سیریز کے دوران نجی ہوٹل میں رہائش اختیار کرنے والے قومی کرکٹرز کی اکثریت کاظم حسین کے ہاتھ سے بنے پکوان کی فرمائش کرتی ہے۔

شعیب ملک کو کھانے میں پاستا بہت پسند ہے۔ ان کی فرمائش پر انہیں گرین چلی سے بنا پاستا پیش کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شعیب ملک این سی اے میں تیار پکوان کے معترف ہیں۔کاظم حسین نے کہا کہ این سی اے میں موجود غیرملکی کوچز کیلئے ان کی فرمائش پر بھی مخصوص کھانے تیار کیے جاتے ہیں۔ عام طور پر وہ لزانیہ اور پاستا کھانے کے شوقین ہوتے ہیں۔کاظم حسین نے واضح کیا کہ خوراک کی تیاری میں کھلاڑیوں کیلئے پروٹین، کاربوہائیڈریٹس سمیت دیگر ضروری اجزاء کی خاص مقدار کو پیش نظر رکھا جاتا ہے۔

error: Content is protected !!