پاکستانی گوجو ریو کراٹے ٹیم کی عالمی گوجو ریو چیمپیئن شپ ملائشیا کے لیے روانگی

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان گوجو ریو کراٹے فیڈریشن کے عہدیداران گرانڈ ماسٹرز وسیم طائ، مختار احمد، سید سخاوت علی نے پانچویں عالمی گوجو ریو کراٹے چیمپیئن شپ میں شرکت کے لئے رشید یونس، عدنان اسلم، واصب علی طائ، واثق علی طائ، واصل علی طائ اور اشنا طائ پر مشتمل چھ رکنی قومی ٹیم کا اعلان کیا ہے، جو فائٹ اور کاتا کے مقابلوں کے ساتھ ساتھ عالمی ریفری کورس اور کوچز کلینک میں بھی حصہ لیں گے۔ کوالالمپور ملائشیا میں سولہ تا بائیس ستمبر سنہ 2019 منعقدہ عالمی ایونٹ میں شرکت کے لئے بھرپور تیاریوں کے ساتھ ٹیم روانہ ہو گئی ہے۔ پاکستانی ٹیم کی تیاری اور دیگر متعلقہ انتظامات میں معروف کمپنی آر-جے(R-J) فارما راولپنڈی، وسیم طائ یوگا سینٹر لاہور اور ایف پی سی سی آئ مرکزی اسپورٹس و کلچر کمیٹی کراچی کا تعاون شامل حال ہے۔

error: Content is protected !!